Homeक्षेत्रीय भाषाحکومت نے فیملی پنشن کے لئے معذور لواحقین کی آمدنی حد میں...

حکومت نے فیملی پنشن کے لئے معذور لواحقین کی آمدنی حد میں اضافہ کیا ہے

 

فیملی پنشن کے لئے ذہنی یا جسمانی معذوری سے متاثرہ بچوں / بھائی بہنوں کی آمدنی کی حد میں اضافہ ۔
فیملی پنشن کے علاوہ دیگر ذرائع سے ماہانہ آمدنی 9000 روپئے کی موجودہ اہلیت میں اضافہ کیا گیا ۔

نئی دہلی

حکومتِ ہند کی وزارتِ دفاع نے ذہنی یا جسمانی معذوری سے متاثرہ بچوں / بھائی بہنوں کے لئے فیملی پنشن کی منظوری کی خاطر آمدنی کے پیمانے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی مناسبت سے ، اِس طرح کا بچہ / بھائی بہن پوری عمر کے لئے فیملی پنشن کا حقدار ہو گا ، جس کی آمدنی فیملی پنشن کے علاوہ دیگر ذرائع سے فیملی پنشن کے 20 فی صد سے کم ہو گی ۔

ALSO READ-

Mumbai Indians defeated Punjab Kings by 6 wickets

ایسے معاملات میں مالی فوائد 8 فروری ، 2021 ء سے نافذ ہوں گے ۔ سر دست معذور بچہ / بھائی بہن ، اُس صورت میں فیملی پنشن کا حقدار ہے کہ اگر معذور بچے / بھائی بہن کی آمدنی فیملی پنشن کے علاوہ دیگر ذرائع سے 9000 روپئے سے زیادہ نہیں ہے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments