Homeक्षेत्रीय भाषाکووڈ – 19 کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے مد نظر...

کووڈ – 19 کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے مد نظر مرکز نے اعلیٰ سطحی ٹیم کیرالہ روانہ کی

مرکزی ٹیم کووڈ – 19 کے بندوبست کے لئے صحت عامہ سے متعلق مؤثر کام میں ریاستی حکومت کی مدد کرے گی

نئی دہلی،29؍ جولائی : صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ایک اعلیٰ سطحی ملٹی ڈسپلینری ٹیم کیرالہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کیرالہ میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں تیزی سے اضافے کے مد نظر کووڈ – 19 کے بندوبست کے لئے صحت عامہ سے متعلق مؤثر اقدامات کرنے میں ریاست کی صحت انتظامیہ کے ساتھ اشتراک کیا جاسکے۔

کیرالہ جانے والے 6 رکنی مرکزی ٹیم کے سربراہ نیشنل سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ ہیں۔ یہ ٹیم 30 جولائی 2021 کو کیرالہ پہنچے گی اور کچھ ضلعوں کا دورہ کرے گی۔

یہ ٹیم ریاستی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر ے گی، زمینی سطح پر صورت حال کا جائزہ لے گی اور ریاست میں بڑی تعداد میں معاملات کو روکنے کے لئے ضروری سرکاری ہیلتھ اقدامات کی سفارش کرے گی۔

کیرالہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1.54 لاکھ ہے، جو کہ ملک میں مجموعی ایکٹیو کیسز کا 37.1 فیصد ہے اور پچھلے 7 دنوں میں اس میں اضافے کی شرح 1.41 ہے۔ ریاست میں یومیہ اوسط کیسزکی تعداد 17443 سے زیادہ ہے۔ ریاست میں پازیٹیوٹی کیس بھی زیادہ ہیں، جو مجموعی طور پر 12.93 فیصد ہے اور ہفتہ وار 11.97 فیصد ہے۔ 6 ضلعوں میں ہفتہ وار پازیٹیوٹی 10 فیصد سے زیادہ درج کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments