Homeक्षेत्रीय भाषाبھارت نے مجموعی طور پر 41.78 کروڑ افراد کو کووڈ-19 کے ٹیکے...

بھارت نے مجموعی طور پر 41.78 کروڑ افراد کو کووڈ-19 کے ٹیکے لگاکر امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے

نئی دہلی، 22؍جولائی2021: بھارت نےمجموعی طور پر 41.78 کروڑ لوگوں کی کووڈ-کی 19 ٹیکہ کاری کرکے امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 41,78,51,151لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے لیے مجموعی طور پر51,60,995سیسنز کا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں
میں22,77,679افراد کوکووڈ کی خوراکیں دی گئیں۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیرمہم کے نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو
بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے3,04,29,339 افراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں 38،652مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی

مجموعی شرح فی الحال 97.35 فیصد ہے، جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں41,383نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مسلسل25دنوں سے روزانہ50 ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں
ممکن ہوا ہے۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,09,394 ہے اور زیر علاج معاملےمثبت مجموعی معاملوں کا اب صرف1.31 فیصد ہے۔

ملک بھر میں جانچ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر17,18,439افراد کی جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 45.09 کروڑ سے زیادہ (45,09,11,712) افراد کی جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری

شرح فی الحال2.12 فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج2.41 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 31دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے، اور 45 دنوں سے لگاتار یہ
شرح 5 فیصد سے بھی نیچے ہے۔

 

 

 

 

 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments