Homeक्षेत्रीय भाषाسردار اقبال سنگھ لا ل پورہ نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین...

سردار اقبال سنگھ لا ل پورہ نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا

تمام طبقات کو بااختیار بنانے کی حکومت کی کوششوں کے زمینی سطح پر نتائج نظر آرہے ہیں: مختار عباس نقوی

نئی دہلی
نئی دہلی، 10 ستمبر 2021، سردار اقبال سنگھ لا ل پورہ نے آج نئی دہلی میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کی موجودگی میں قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔

Noise Control Sheet Absorber developed by mimicking bee hives

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر سردار اقبال سنگھ لال پورہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ انتظامیہ سماجی اور ادبی میدانوں میں ان کے وسیع تجربے سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس ‘‘کی عہد بندی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو بااختیار بنانے کی حکومت کی کوششوں کے زمینی سطح پر نتائج نظر آرہے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ حکومت نے ایک ایس آئی ٹی کی تشکیل کرکے 1984 فساد کے متاثرین کے لئے انصاف کو یقینی بنایا ہے۔

 

मायावती ने मुख्तार का टिकट काटा तो एआईएमआईएम ने कहा-‘हम बनायेंगे विधायक’

وزیر موصوف نے کہا کہ طویل مدت سے التوا کا شکار کرتار پور کوریڈور کی مانگ کو پورا کیا گیا ہے اور حکومت نے ’’گورودوارہ سرکٹ ٹرین‘‘ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو مسافروں کو ملک بھر میں ان کے مذہبی مقامات پر لے جائے گی۔

جناب لال پورہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کو لوگوں کی خدمت کرنے کا ایک موقع دیا ہے وہ معاشرے کی خدمت کرنے کے لئے جی جان سے کوشش کریں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments